مصیبت کہیں سے بھی آسکتی ہے

July 13, 2020


کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں بھی آسکتی ہے، روس کی شاہراہ پر ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اچانک ایک ٹریکٹر سے نکلا دیو ہیکل ٹائر مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا کر اچھلتا ہوا ایک دوسری کار سے بھی جا ٹکرایا۔

روس کے بیلگو روڈ علاقے میں ایک سڑک سے گزرتے ٹرک کا پچھلا ٹائر چلتے چلتے نکل گیا اور سامنے سے آتی گاڑی سے ٹکرا کر دوسرے کار سے جا ٹکرایا۔

دونوں گاڑیوں کی ونڈو اسکرین کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔