وزیر اعظم رواں ہفتے کہوٹہ کا دور ہ کریں گے

July 13, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے لاہور سے قبل راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 17 جولائی کو کہوٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، صداقت عباسی اور کمشنر راولپنڈی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، جبکہ وزیر اعظم کے دورہ کہوٹہ کے باعث لاہور شجر کاری مہم کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب رواں ہفتے کے بجائے آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے، عمران خان لاہور کو ہرا بھرا شہر بنانے کیلئے پنجاب کی شجرکاری مہم کا آغاز لاہور سےکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مقامی پودوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، عمران خان شجرکاری اور درختوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدام کا آغاز بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہوٹہ میں درخت کاٹنے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کی شکایات آرہی تھیں۔