جون 2020 میں ترسیلات زر میں اضافہ، اسٹیٹ بنک

July 13, 2020

اسٹیٹ آف بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جون میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 46 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے جون سے 50 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس اضافے کی وجہ لاک ڈاؤن کا کھلنا اور وباء کی وجہ سے اضافی رقوم بھیجے جانے کے سبب یہ رجحان رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جون کے دوران ترسیلات زرمیں 7.8 فیصد اضافے ہواہے جو مالی سال20 کی ترسیلات کی نمو 6.4 فیصد سے زائد رہا۔

مالی سال میں ترسیلات زرکا حجم 23 ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔ جس میں سعودی عرب سے 5.43 ارب، عرب امارات 4.66 ارب، امریکا سے 4.16ارب، برطانیہ سے 3.46 ارب، ملائیشیا سے 1.42 ارب جبکہ یورپی یونین سے 68 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔