مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی ختم

July 13, 2020

یوئیفا کی جانب سے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی کی سزا کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے ختم کردی۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔

کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی ختم کردی، ساتھ ہی سی اے ایس نے برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کی طرف سے لگایا گیا جرمانہ بھی کم کر دیا ہے۔

یوئیفا نے مالی معاملات میں شفافیت نہ ہونے پر مانچسٹر سٹی پر رواں سال فروری میں دو سال کی پابندی عائد کی تھی اور 30 ملین یورو جرمانہ لگایا تھا۔

کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے جرمانہ بھی کم کر کے 10 ملین یورو کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیپولی اور میلان کا مقابلہ 2-2 گول سے برابر

ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔