پی ایس ایکس: ہنڈریڈ انڈیکس 428 پوائنٹس کا اضافہ

July 13, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مثبت کاروبار کا مسلسل بارہواں دن رہا۔ ان 12 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے 8 فیصد، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 500 ارب روپے بڑھی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 428 پوائنٹس اضافے سے 36 ہزار 618 پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

حصص بازارمیں 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 907 ارب روپے ہوگئی ہے۔