مفسر قرآن مولاناحافظ صلاح الدین یوسف وفات پاگئے

July 14, 2020

بریڈفورڈ(پ ر)ممتاز عالم دین، مفکر اسلام ، مشیر وفاقی شرعی عدالت اورمفسر قرآن مولاناحافظ صلاح الدین یوسف لاہور میں انتقال کرگئے ۔ان کے انتقال سے علم و عمل کا روشن باب بند ہوگیا۔ وفات پرمرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے امیرمولانا محمد ابراہیم میرپوری نے کہاوہ قافلہ اسلاف کے ناقابل فراموش ہیرو تھے،قرآن و حدیث اور اسلامی تاریخ کی تشریح و توضیح میں ممتاز ادراک و شعور کے مالک تھے ، ناظم اعلی مرکزیہ مولاناحافظ حبیب الرحمن حبیب نے کہاحضرت حافظ صلاح الدین یوسف ہمارے ماتھے کاجھومرتھے ان کی علمی خدمات سے ایک زمانہ مستفید ہوااور ان کی تفسیری خدمات سے زمانہ عرصہ دراز تک مستفید ہوتارہے گا، مولاناعبدالاعلی درانی نے کہاتاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا مفسر ہوجس کی زندگی ہی میں اس کی لکھی ہوئی تفسیرلاکھوں کی تعداد میں شائع ہوکردنیاکے ہر ملک میں پہنچی ہومولاناعبدالاعلیٰ درانی نے کہا حافظ صلاح الدین یوسف اس دور کی بڑی علمی شخصیت تھے ،علاوہ ازیں مولانا منیرقاسم ،مولانا رفیق عابد مدنی ، مولانا محمد شعیب میرپوری ،مولانا حفیظ اللہ خان مدنی، مولاناحافظ حمود الرحمن شرقپوری، مولانا شفیق الرحمن شاہین ، افتخار احمد ناظم مالیات مرکزیہ ،مولانا محمد ادریس مدنی ، مولانا پروفیسرعبد الرحمن عتیق، پروفیسرحافظ مطیع الرحمن ، مولانا ڈاکٹر خرم بشیر مولانا عبدالستار عاصم ، مولاناشیرخان جمیل عمری ،مولانا قاری عبدالسلام، قاری ذکاء اللہ سلیم، ڈاکٹر شبیر احمد عثمانی،حافظ سعود الرحمن ، مولانا فضل الرحمن حقانی، حافظ شریف اللہ شاہد، مولانا حافظ اخلاق احمد ، مولانا حافظ محمد ارشد، چوہدری شوکت علی، مولانا حافظ عبدالرحیم ، مولانا عبدالرحمن ڈربی، مولانازکریاسعود ، مولنا واجد مالک، حافظ عبدالحمید،حافظ عبدالباسط العمری ، ،مولانا کنور شکیل ،مولانامحمود الحسن یزدانی ، قاری عزیر احمد، حبیب الرحمن چوہدری ، مولاناصہیب احمد ، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اوردیگر علماء و فضلاء نے مولاناحافظ صلاح الدین یوسف کی وفات کو عالم اسلام کے لیے بڑا خسارہ قراردیتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات قبول فرمائے انہیں جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔