امریکا کےنیول بیس میں جہاز میں دھماکہ، متعدد فوجی زخمی

July 14, 2020

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سان دیگو کی ائیر بیس میں ایک بحری جہاز میں ہونےوالے دھماکے سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،امریکی میڈیا نے 11اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جس کے بعد اہلکار زخمی ہوئے ۔ فائر فائٹرز نے تگ و دو کے بعدآگ پر قابو پالیا۔