مستحق طلبا کی تعلیم و تربیت انسانیت کی خدمت ہے ، ڈاکٹر محمود ندیم

July 14, 2020

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ)کوٹلی ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا ویڈیو اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پروفیسر اشرف کھوکھر، ڈاکٹر محمود ندیم ،ڈاکٹر ملک محمد یعقوب، خواجہ شاہین پرویز ،قاسم بٹ ،جاوید احمد قادری،حیدر زمان قادری ، چوہدری محمد اکبر ، منور قریشی ، راجہ آزاد کیانی نے شرکت کی ۔ دوران اجلاس ممبران بورڈ کوٹلی ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی ،طلباء کی کارکردگی اور ان کی تعلیمی ضروریات اور ٹرسٹ کےساتھ مخیر حضرات کے تعاون کو زیر بحث لایا گیا ۔ دوران اجلاس چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمود ندیم نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ ٹرسٹ غریب طلباء کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ چیئر مین بورڈ نے مخیر افراد کے تعاون کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاہمیں امیدہے مخیر حضرات اسی جذبے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے ۔ معاشرے میں ذہین و غریب طلباء کی تعلیم و تربیت کرنا انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ اس موقع پر ممبران ٹرسٹ نے سال2020 پائلٹ ہائی اسکول کوٹلی بشمول پرائمری کلاس ایک تا میٹرک مستحق طلبا کی رجسٹریشن کے وقت درخواستیں طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹورسٹ نے گزشتہ سال بھی تعلیمی اخراجات 260 طلباء کو کتابیں،داخلہ فیس ، یونیفارم،شوز ،گرم سوئٹزر شامل ہیں مہیا کیے ہیں ۔ٹرسٹ اس کے علاوہ کوٹلی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو وظائف بھی مہیا کرتا ہے ۔ اجلاس کے آخر میں ممتاز کشمیر ی رہنما ایوب راٹھور ، سابق کونسلر ممبر بلدیہ کوٹلی فرزند علی راٹھور ،ڈاکٹر اخلاق کی وفات پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دےاور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔