سید احمد حسین شاہ ترمذی کا انتقال امت مسلمہ کا نقصان ہے ، علمائے کرام

July 14, 2020

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ ) ممتاز عالم دین پروفیسر علامہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پر بریڈفورڈ سے الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈفورڈ کے پیر حبیب الرحمن محبوبی ،پیر انوار الحق قادری ،جمعیت تبلیغ الاسلام کے بانی پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی ،صاحبزادہ احسن شاہ شرافت نوشاہی ،علامہ مفتی انصر القادری ،صاحبزادہ دلشاد حسین قادری ،قاری محمد اعجاز ،سید سلطان شاہ مشہدی ،علامہ محمد حنیف ساقی ،علامہ محمود الحسن ،علامہ عبدالرحمن نے شاہ صاحب کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا، دریں اثنا جامع مسجد نورانی ہالی فیکس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری ظہیر اقبال قادری ،حاجی چوہدری عمر ،حاجی چوہدری انور پاشا ،حاجی ضمیر ،حاجی کفایت ،حافظ واجد ،حافظ متین ،حاجی شفیق اور دیگر نے پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی وفات کو بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئےبرطانیہ میں اہلسنت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی خصوصی دعا کی ۔