لندن: میر خلیل الرحمٰن کی صاحبزادی ہینڈن قبرستان میں سپرد خاک

July 14, 2020

لندن (سعید نیازی) جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن اور جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بہن ثمینہ رحمٰن کو شمالی لندن کے ہینڈن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹس پارک میں ادا کی گئی۔ کوویڈ19کی وبا کے سبب نماز جنازہ و تدفین میں صرف خاندان کے قریبی افراد ہی شریک تھے۔ ثمینہ رحمٰن گزشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ ہفتہ کو اپنی زندگی کی ساعتیں پوری ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔ جنازے میں شریک افراد نے میر شکیل الرحمٰن کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، جو گزشتہ 4 ماہ سے 34 سالہ پرانے پراپرٹیخریدنے کے معاملے پر بننے والے کیس میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے میر جاوید رحمٰن بھی انتقال کر گئے تھے۔