میں اپنے دشمنوں کے نام یاد رکھتی ہوں، مہوش حیات

July 14, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی جانب سے اُن کے ناقدین کے لیے ایک خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اُن سے نفرت کرنے والوں کو اُن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پیغام بھی جاری کیا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ’میں کبھی بھی اپنے دشمنوں سے دور نہیں بھاگتی ہوں بلکہ اُن کا سامنا کرتی ہوں اور اُن کے نام یاد رکھتی ہوں۔‘بڑی تعداد میں اداکارہ کے مداح اُن کے ٹوئٹ پر اُن کی حمایت کرتے ہوئے اپنی اپنی رائےکا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اِس سے قبل مہوش حیات نے نامناسب جواب دینے والی صارف کی کلاس لی تھی، اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی تھی۔اِس ویڈیو کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتا دیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔مہوش حیات نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی، تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔یہی وجہ ہے کہ مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اُن کے ناقدین کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے۔