جعلی چیک دینے پر اداکارہ عائشہ ثناء کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

July 14, 2020

تاجر کو 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر ٹی وی کمپیئر اور اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرایا گیا۔

یاد رہے کہ عائشہ ثنا کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں بھی اس معاملے پر ایک مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔