بھارت سے سیریز ہماری پلاننگ کا حصہ نہیں، احسان مانی

July 14, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز ہماری پلاننگ کا حصہ نہیں ہے۔ دنیا میں پاک بھارت کرکٹ میچز سب سے زیادہ دیکھے جانےوالے میچز ہوتے ہیں ۔ ہمارا بی سی سی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں ، بھارت حکومتی پالیسی کی وجہ سے نہیں کھیلتا۔ پیر کو بھارتی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سری لنکا میں کروانے پرپی سی بی اور کرکٹ سری لنکا میں اتفاق ہوگیا تھا۔ ایشیا کپ نہ ہونے سے پاکستان کا مالی نقصان بہت کم ہے۔پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز رواں سال کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ میچ فکسنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممالک کوقانون سازی کرنی چاہیے۔