ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، نومبر دسمبر میں قطر میزبانی کریگا

July 14, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ اسنوکر چیمپئن شپ رواں سال نومبر دسمبر میں قطر (دوحا) میں ہوگی۔ شرکت کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ آئندہ ماہ کیا جائے اس کے علاوہ قطر رواں سال نومبر دسمبر میں ہونے والے متعدد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ اس بات کا اعلان انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کی گزشتہ روز ہونے والی وڈیو لنک کانفرنس میں کیا گیا۔ویڈیو کانفرنس میں طے ہوا کہ ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے دیگر ممالک کے درمیان فلائٹس کھلنے کا جائزہ لیا جائےگا ۔ ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ دبئی سے قطر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔