یونس خان کو فواد عالم کے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کا یقین تھا

July 14, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے پہلا ٹیسٹ یونس خان کی قیادت میں کھیلا تھا وہ کہتے ہیں کہ میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر یونس خان نے مجھے اوپننگ کرنے کو کہا تھا۔ پھر مجھے دو گھنٹے علیحدہ ٹریننگ کرائی، جس بال سے ٹریننگ کرائی اس پر پہلے سے ہی میری سنچری کا لکھ دیا تھا۔