بابر اعظم کے چھوٹے بھائی سفیر کی بھی کرکٹ میں انٹری

July 14, 2020

کراچی(عبدالماجدبھٹی/اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اور ون ڈے کپتان بابر اعظم کے چھوٹے بھائی بھی کرکٹ میں قسمت آزما رہے ہیں۔21سالہ سفیر اعظم لاہور قلندرز کے ورچوئل کوچنگ پروگرام میں شریک ہیں۔بابر اعظم کے والد بھی بابر کے ہر کلب میچ میں موجود ہوتے تھے اب وہ سفیر کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

لاہور قلندز کے بیٹنگ کوچ وقاص احمد نے بیٹسمینوں کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں ٹپس دیں منتخب بیٹسمینوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں ۔کوچز کو امید ہے کہ سفیر بھی اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلے گا ۔