محکمہ اطلاعات میں کرپشن کے خلاف نیب گواہ کا بیان ریکارڈ

July 14, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ کو بیان جاری رکھنے کی ہدیات کردی ۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب کے جانب سے گواہ سہیل احمد پیش ہوئے، کمرہ عدالت میں گواہ سہیل احمد کا بیان ریکارڈ کیا گیا ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو بیان جاری رکھنے کی ہدیات کردی۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانتوں پر ہیں۔