خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی

July 14, 2020

پشاور(ارشد عزیز ملک)خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میںداخل کورونا وائرس سےشدید متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہو رہی ہےحکومتی اعدادوشمارر کے مطابق پچھلے بیس روز کے دوران سیریس مریضوں کی تعداد میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق 17جون کو خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں121مریض آئی سی یو میں زیر علاج تھے جن میں34فیصد کمی ہوئی ہےاور20روز کے بعد اب صرف79مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اس طرح ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں داخل مریضوں کی تعداد میں بھی 34فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی ہے 17جون2020کو ایچ ڈی یو میں مریضوں کی تعداد386تھی جو بیس روز کے بعد کم ہو کر9جولائی کو255رہ گئی ہے جس میں بدستور کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد میں بالترتیب28فیصد اور20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایل آر ایچ میں17جون کو25مریض داخل تھے جبکہ ایچ ایم سی میں بھی25مریض داخل تھے تاہم 9جولائی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں16مریض زیر علاج ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف23مریض زیر علاج ہیں اس طرح ایل آر ایچ کے ایچ ڈی یو میں17جون کو44، ایچ ایم سی میں 80 اورکے ٹی ایچ میں84مریض تھے۔9جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق ایل آر ایچ کے ایچ ڈی یو میں20فیصد مریض کم ہو کر27رہ گئے جبکہ ایچ ایم سی میں76مریض زیر علاج ہیںاسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں18فیصد کمی کے بعد مریضوں کی تعداد63بتائی جاتی ہے۔