بلاول بھٹو کو مراد سعید ہی جواب دیں گے ، حکومتی جماعت کی حکمت عملی طے

July 14, 2020

اسلام آباد(فاروق اقدس، نامہ نگارخصوصی) حکومتی جماعت کی پہلے سے یہ حکمت عملی طے ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو کی تقریر کے فوری بعد انکی جانب سے اٹھائے گئے نکات اورلگائے گئے الزامات کے جواب دینے کیلئے نقطہ اعتراض پرجواب وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید دینگے۔

ابھی تک اس حکمت عملی پر قومی اسمبلی کے ایوان میں ہی عمل ہورہا تھا اور جوابی حکمت عملی کے طورپربلاول بھٹو اپنی تقریر کے بعد فوراً ایوان سے باہر چلے جاتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان مراد سعید کی تقریر میں مداخلت کرتے رہتے ہیں ۔

اتوار کی شب جب بلاول بھٹو کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے کااعلان سامنے آیا توایوان سے باہر جوابی پریس کانفرنس کرنے کیلئے بھی مراد سعید کو ہی یہ ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔