وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ آج اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں طلب

July 14, 2020

اسلام آباد(فاروق اقدس، نامہ نگارخصوصی) وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو آج (منگل) کی صبح قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ بات پیر کو اجلاس کے دوران پینل آف چیئرمین کے رکن نے جو اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کارروائی کے دوران بتائی۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں ملک کی زرعی پالیسی کے حوالے سے ہونے والی بحث کے دوران وفاقی وزیرپارلیمانی امور علی محمد خان نے پینل آف چئرمین کے رکن کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اتنے اہم موضوع پر بحث ہورہی ہے لیکن وزارت کا کوئی سیکرٹری اس کے نوٹس نہیں لے رہا۔