بھارت نے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے مختص بجٹ میں 100فیصد اضافہ کردیا

July 14, 2020

پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) بھارتی حکومت کے مرکزی بجٹ برائے 2020- 2021(جس میں دفاعی بجٹ میں زبردست اضافہ کی نشاندہی کی گئی تھی ) میں ہمسائیہ ممالک میں بھارتی مفادات کے تحفظ اور خصوصی طور پر پاکستان کےخلاف استعمال کیے جانے والے مخصوص بجٹ میں100فیصد اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔دنیا بھر میں فوج اور دفاعی معاملات پر ہونے والے اخراجات سے متعلق سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک نے 2019میں ریکارڈ 1.9 کھرب ڈالرز فوجی اخراجات کیے،بھارت کا مرکزی بجٹ برائے 2020ء-2021ء وزیر مالیات بھارت نرملا سیتارمن نے 1 فروری 2020ء کو بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں میں پیش کیاتھا