برطانیہ کا پوائنٹ سسٹم امیگریشن متعارف کرانے کا منصوبہ

July 14, 2020

لندن (جنگ نیوز) برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بریگزٹ کے بعد ملکی سرحدوں کا کنٹرول دوبارہ سخت کر دے گی، برطانوی خاتون وزیر داخلہ پریتی پاٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں کم ہنر مند تارکین وطن کی آمد محدود کر دی جائے گی۔ ساتھ ہی ملک میں پوائنٹس کی بنیاد پر ایک نیا امیگریشن سسٹم بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی بین الاقوامی سرحدوں کی زیادہ مؤثر نگرانی اور سخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی طور پر تقریباً 800 ملین پاؤنڈ خرچ کرے گی۔ بورس جانسن کی حکومت کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے عمل کی تکمیل کے بعد ملک میں تارکین وطن کی آمد کو زیادہ منظم بنانے کے لیے ایک نیا امیگریشن نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔