بھاٹہ چوک کی منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ 80لاکھ میں نیلام

July 14, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا بھاٹہ چوک کی منڈی میں عیدالاضحٰی پر قربانی کیلئے لائے جانیوالے مویشیوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ، یکم ذوالحج سے تیرہ ذو الحج تک اس مقام پر منڈی مویشیاں جاری رہے گی ، تیرہ دنوں کیلئے کینٹ بورڈ نے 80لاکھ روپے میں یہ منڈی نیلام کی ہے ، تین ہزار روپے بڑے جانور کی فیس ہو گی جن میں گائے ، بھینس اور اونٹ شامل ہونگے جبکہ بکرا اور دنبہ کی فیس دو ہزار ہو گی۔ خریدار سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔ بیوپاریوں کو کنٹریکٹر پانی اور بجلی کی فراہمی کا ذمہ دار ہو گا، اس حوالے سے بڑی تعداد میں منڈی میں جنریٹرز بھی منگوا لئے گئے ہیں ، شہریوں کا کہنا تھا کہ کینٹ کی اس منڈی میں مویشیوں کے زیادہ آنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی کینٹ کے بعض علاقوں میں بیوپاری اپنے قربانی کے جانورگھماتے نظر آئے ، ادھر کینٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ منڈی کیلئے مختص جگہ کے علاوہ کینٹ کے کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔