ڈھوک بابو عرفان سے ڈینگی لاروا برآمد

July 14, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)محکمہ صحت ڈینگی کنٹرول فیلڈ سٹاف نے سرویلنس کے دوران یونین کونسل 17ڈھوک بابو عرفان کے علاقے سے کئی مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد کر لیا - ٹیم کے اراکین سینٹری انسپکٹر محمد اعجاز , یوسی سپروائزر نوید الرحمن , سینٹری پٹرول قمر محمود، محمد ابرار اور اعجاز یونس نے فیلڈسروے کے دوران مختلف مقامات سے پانی کے نمونے حاصل کئے اور لاروا برآمد ہونے پر مکینوں کو تنبیہ کی کہ وہ کسی بھی مقام پر پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ لاروا کی افزائش ممکن نہ ہو ۔