ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،63دکانیں سر بمہر،51گاڑیاں بند

July 14, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہی۔ اسلام آباد میں2500 جرمانہ کیا گیا اور 8دکانیں سیل کی گئیں ۔گراں فروشی کے مرتکب 114دکانداروں کو مجموعی طور پر35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔کورونا ایس او پیز کی پیر کو راولپنڈی ڈویژن میں84خلاف ورزیوں پر55 کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔74ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، 51گاڑیاں بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں48خلاف ورزیاں پائی گئیں،41ہزارپانچ سوجرمانہ 42دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر 15ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔