بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

July 14, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق 14 جولائی کو 220 کے وی انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ بریکر پر صبح 10بجے سے سہ پہر3بجے تک ضروری کا کام کیا جائے گا جس کے باعث 126 میگاواٹ کی برقی قلت کو لوڈمینجمنٹ کے ذریعہ پورا کیا جائے گا جبکہ اسی روز برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں قلات اور نوشکی گرڈ اسٹیشن سے صبح 11 سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند رہے گی جبکہ قلعہ سیف اللہ گرڈ سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی ۔15جولائی کو مچ اور ہوشاب گرڈ اسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔