شہید سراج رئیسانی کی دوسری برسی‘سراوان ہائوس میں قرآن خوانی کا اہتمام

July 14, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور شہداء درینگڑھ کی دوسری برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں 13 جولائی 2018ء کو انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت دیگر شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر شہیداء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی و دیگر نے لنگر بھی تقسیم کیا ۔