حکومت جعلی ڈومیسائل کی چھان بین میں مخلص نہیں، شفقت لانگو

July 14, 2020

کوئٹہ(پ ر)صوبائی حکومت جعلی ڈومیسائل کی چھان بین میں مخلص نہیں، ہمارے نوجوان رکشہ چلانے پر مجبور ہیں بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کے عادی ہو رہے ہیں ۔ غیر مقامی افسران نے اپنے عزیز و اقارب کے جعلی ڈومیسائل بنا کر انہیں اعلی عہدوں پر فائض کر دیا ۔ان.خیالات کا اظہار بی این پی کے رہنماء ٹکری شفقت اللہ لانگو نے گزشتہ دنوں اپنی.رہائشگاہ پر بے روزگار نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بلوچستان پہلے ہی محرومیوں کا شکارھے.نوجوان بے روزگار اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں مسلہ صرف چند کلرک و چپڑاسی کی ملازمتوں کا نہیں بلکہ ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں داخلوں سمیت وفاقی و صوبائی ملازمتوں کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت کاجعلی ڈومیسائل کے چھان بین پر غیر سنجیدگی اور مخلص نہ ھونا ھے اور دوسری جانب چند بچی کھچی آسامیوں پر میرٹ کی پامالی سیاسی بنیادوں پر تعنیاتی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا . انہوں مطالبہ کیا جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں و اعلی تعلیمی اداروں میں داخل طلبہ کے خلاف عدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے اور اس وقت کے انتظامی افسران سمیت تمام ذمہداروں کے خلاف کاروائی کی جائے.