طیارے کے اندر برسات، مسافروں نے چھتریاں نکال لیں

July 14, 2020

روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات نے مسافروں کو چھتریاں نکالنے پر مجبور کردیا۔

روسی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے پر کچھ مسافر وں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے۔

مسافروں کی چھتری پکڑے ویڈیو وائرل ہوتے ہی ائیر لائن حکام نے واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔