گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

July 14, 2020


گوگل نے بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا۔

ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت اگلے 5 سے 7 سال کے دوران یہ کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔