ژالے سرحدی غیر ملکی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

July 14, 2020

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ فلم کی شُوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔

ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔


انہوں نے اپنی غیر ملکی فلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی بھارتی فلم نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی، اداکارہ نے اپنی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ژالے نے بتایا کہ غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیں گے، یہاں انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔