لاک ڈاؤن میں نرمی، سان فرانسسکو کے چڑیا گھر کھل گئے

July 14, 2020


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں حکومت نے چار ماہ بعد کورونا سے ہلاکتوں اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گئے جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی اقدامات کے ساتھ تمام چڑیا گھر بھی عوام کیلئے کھول دیئے گئے جس پر نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی بیحد خوش ہیں۔

چڑیا گھر کھلنے کے پہلے روز ہی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔

دوسری جانب چڑیا گھر کے جانور بھی سیاحوں کو دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔