سڈنی: آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ، لوگ حیران

July 14, 2020


آسٹریلیا میں رات میں ترتیب پانے والا ایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب شہابِ ثاقب زمین پر آگرا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے کہ جس سے آسمان اس طرح روشن ہو جاتا ہے جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو۔

ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا ہو۔