نوجوان ایک سے ڈھائی لاکھ تک قرض لے سکتے ہیں، عثمان ڈار

July 14, 2020


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجونان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوان ایک سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنے کاروبار کے لیے ایک لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے۔ انھوں نے کہا قرض دینے کا یہ فیصلہ کورونا وبا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے شکار نوجوان اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کر دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ٹائیگر فورس کے دوسرے مرحلے کیلئےقرض کا مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا، قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی ہے۔