اسلام کیلئے کوئی کام کیا تو سمجھوں گا مقصد زندگی پورا ہوا، پرویز الہٰی

July 14, 2020


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مجھ سے اسلام کے لیے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا زندگی کا مقصد پورا ہوگیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار نجی کمپنی کے وفد سے لاہور میں اُن کی رہائش گاہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم دین کی بنیاد ہے، جس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔

اس موقع پر نجی کمپنی کے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے 50 ہزار ماسک بھی دیے۔