کراچی: موسم ابر آلود، گرمی کی شدت کم

July 14, 2020

کراچی میں آج موسم ابر آلود رہا، جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 5 سے 6 روزہ تک شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی علاقوں سے ہوائیں21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

آج کراچی میں درجہ حرارت 37، لاہور میں 38 اور پشاور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

کوئٹہ میں پارا 35، جموں میں 33، سری نگر میں 31 اور لیہہ میں 27 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔