’ارباب اختیار پاکستان کو تجربات کی نذر نہ کریں‘

July 14, 2020


چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اربابِ اختیار پاکستان کو تجربات کی نذر کرنے سے گریز کریں۔

پارٹی عہدیداران سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت کی باگ ڈور باکردار اور قابل حقیقی عوامی نمائندوں کے سپرد کی جائے، انہوں نے کہا کہ پی یس پی کا مقصد عوام کو حکمران بنانا ہے۔

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے مزید کہا کہ جب وہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو بہترین انداز میں چلا سکتے ہیں تو پورا پاکستان چلانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔