کیبلز ایسوسی ایشن نے تاحال تاریں انڈر گراونڈ نہیں کیں، کےالیکٹرک

July 14, 2020

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ کیبلز ایسوسی ایشن نے اب تک تاروں کو انڈرگراونڈ نہیں کیا۔

کیبلز آپریٹرز کے احتجاج کے حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ کیبل ایسوسی ایشنز نے تاریں انڈر گراؤنڈ کرنے کا پہلا مرحلہ جولائی 2020ء تک مکمل کرنا تھا۔

انہوں ے مزید کہا کہ انٹرنیٹ، ٹی وی کیبلز کی وجہ سے بارشوں کے دوران اموات ہوئیں، یہ عوام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد سے کیبلز ایسوسی ایشن 7 سے 9 کے دوران اپنی نشریات بند کررہی ہے۔

کراچی سے شروع ہونا والا یہ احتجاج کا عمل اب دوسرے شہروں سکھر اور حیدرآباد تک بھی دراز ہورہا ہے۔

چیئرمین آل کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کےالیکٹرک کی جانب سے کیبل کے تار کاٹنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو کل سے پنجاب کے کیبل آپریٹر بھی ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔