طوطے چھوڑنے پر بچی کے قتل کا معاملہ: انسانی حقوق کمیٹی کو ایس ایس پی کی بریفنگ

July 14, 2020


راولپنڈی میں طوطے چھوڑنے پر قتل کی جانے والی بچی زہرہ کیس کے معاملے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راولپنڈی نے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی سربراہی میں قائم انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی راولپنڈی پولیس رانا فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ ملزم حسن صدیق کے فون میں سے کچھ ویڈیوز ملی ہیں جن کا فارنزک کروایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ویڈیو میں ایک پنجرے میں ایک مرغا رکھا اور دوسرے پنجرے میں بچی کو رکھا گیا تھا۔

کمیٹی چیئرمین اس کمیٹی کو بریفنگ میں ایس ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ کیس میں ریپ کی دفعات بھی شامل کی ہیں اگر ڈی این اے ٹیسٹ میں ریپ ثابت ہوا تو اس کی دفعات رکھیں گے ورنہ ہٹا دیں گے۔