پاکپتن، اسکول پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

July 15, 2020

پاکپتن میں نجی اسکول کی طالبہ کو پرنسپل کے بیٹے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق محلہ رحمت پورہ کی طالبہ کو اسکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔ طالبہ کے ماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری طرف پاکپتن میں ہی تھانہ رنگ شاہ پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔