جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاؤں گی، ژالے سرحدی

July 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ فلم کی شُوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔انہوں نے اپنی غیر ملکی فلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی بھارتی فلم نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی، اداکارہ نے اپنی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ژالے نے بتایا کہ غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیں گے، یہاں انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔