اداکارہ میرا شدید مالی بحران کا شکار

July 15, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کا دعویٰ ہے کہ وہ ان دنوںشدید مالی بحران کا شکا ر ہیں۔ذرائع کے مطابق میرا نے اپنے ایک قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی پوری قسطیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے گھر ان سے چھن جانے کا ڈر ہے اور اس سلسلہ میں انہیں جلد ہی نوٹس بھی ملنے والا ہے۔

اس لئے مجھے فوری طور ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور مختلف این جی اوز سے بھی رابطہ کریں گی تاکہ ان کی مالی مدد کی درخواست کی جائے۔

میرا نے اپنے دوست کو مزید بتایا کہ مجھے امریکہ میں بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جہاں میں نے پروڈکشن شروع کی ہوئی تھی۔