ہانیہ عامر کے عاصم اظہر کو فرینڈ زون کرنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

July 15, 2020

ہانیہ عامر کے عاصم اظہر کو فرینڈ زون کرنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر کو "فرینڈ زون" کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کی جانب انگلیاں اٹھانا شروع کردیں۔ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ عاصم اظہر ان کے اچھے دوست ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، اسی ہنگامے کے بیچ حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے "تم تم" میں ماڈلنگ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار "اریکا حق" کا نام بھی لیا جانے لگا ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے 5 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر اریکا حق نے لکھا تھا "Fav Couple"۔ہانیہ کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اریکا حق کا یہ کمنٹ نکال کر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا اور انہیں صدف کنول سے تشبیہہ دینا شروع کردی ہے۔ بہت سے لوگوں نے تو عاصم اظہر کی 5 مارچ والی پوسٹ پر "Fav Couple" ہی لکھنا شروع کردیا ہے جبکہ بہت سے لوگ اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔تاہم اب اپنی حالیہ میں پوسٹ میں ہانیہ نے تمام ٹرولز کو کرارا جواب دے دیا۔ اپنی طویل انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا جو 3 ملین سے تجاوز کر چکے ہیں۔اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ عاصم میری زندگی کا خوبصورت حصہ ہے اور ہمارا تعلق ناقابل مثال ہے.ہانیہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستانیوں کی حس مزاح اچھی ہے لیکن ایزی ہوجاؤ، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں، بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی مت ہو۔