یاسر حسین ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بنانے پر پھٹ پڑے

July 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار یاسر حسین موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟‘‘بعد ازاں انہوں نے ایک اوراسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کہ کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنیٰ زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟‘یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ اوپر بیان کی گئی لسٹ میں یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ منال خان نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا یاسر حسین بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ انہیں غلط ضرور ثابت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی فنکار پاکستانی پروڈکٹس کے لیے اشتہارات میں ماڈلنگ کرچکے ہیں۔