اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کا بددیانتی کے بغیر اظہار کا حق ہے، اشنا شاہ

July 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈراموں کی معروف ا داکارہ اشنا شاہ آج کل پاکستان میڈیا انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، جنہیں دنیا بھر کے واقعات پر اپنی آواز بلند کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، وہ کبھی بھی ڈر کر اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتیں۔ عفت عمر کے شو میں اُشنا شاہ نے کچھ ٹوئٹس اور بیانات کی غلط تشریح سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ نہیں دیکھا گیا کہ معاملہ کتنا اہم ہے، بلکہ ان کے الفاظ کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے، اور انہیں ہیڈ لائنز بناکر پیش کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ’میں ایک انسان ہوں، اور مجھے بھی اس بات کا حق ہے کہ اپنے ساتھ ہوئے واقعات کا بغیر کسی بد دیانتی کے اظہار کرسکوں، جو کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو۔وہ آج بھی انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی ہراسانی یا کسی بھی جانور کے حقوق کی وکالت کرنے کا معاملہ یا اس کے علاوہ دنیا کا کوئی اور موضوع ہو ،وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ان سب چیزوں میں سرفہرست رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ وہ ان سب کے ساتھ ایک اچھی فنکارہ اور بہت اچھی انسان ہیں۔ پاکستان میں بحیثیت مقبول فنکارہ اشنا، ذہنی صحت کے تصور کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا انڈسٹری میں کس طرح ایک مضبوط عورت اور نسائی ماہر ہونے کے باوجود ان کی کہی گئی ہر بات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے حالانکہ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ مقصد یا ارادہ نیک یے۔عفت عمر کے اس شو میں ان تمام موضوعات کا تذکرہ کیا گیا جو اشنا سے متعلق تھے، جس میں انہوں نے اپنے آپ کو کسی حد تک بھی محدود نہیں رکھا بلکہ سچ اور مستند حقیقت سے آگاہ کیا، جو کہ اس وقت اور عمر میں بہت کم ہی کی جاتی ہے۔