قرنطینہ رولز کے اطلاق سے ہیتھرو ائرپورٹ کی ڈیمانڈ متاثر

July 15, 2020

لندن (پی اے) ائر پورٹ نے کہا کہ حکومت کے کورونا وائرس قرنطینہ رولز کے اطلاق کے بعد ہیتھرو ائرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی تعداد متاثر ہوئی۔ آنے والی پروازوں پربھری ہوئی نشستوں کا تناسب جس کو لوڈ کا عنصر تصور کیا جاتا ہے گر گیا تھا جب 8 جون کو 14 دن کی سیلف آئسولیشن پالیسی متعارف کروائی گئی تھی اس میں سات پوائنٹس کمی آئی۔ گزشتہ ماہ صرف 350000 مسافروں نے اس ائر پورٹکے ذریعے سفر کیا اور یہ جون 2019 کی تعداد کے مقابلےمیں 95 فیصد کم تھی۔ نارتھ امریکہ اور افریقہ کے روٹسمیں سب سے زیادہ کمی ہوئی۔تمام منازل سے مجموعی طور پر پروازوں میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی، کیونکہ کورونا وائرس کوویڈ 19 کی وجہ سے سفر کیلئے ڈیمانڈ کم تھی۔ رواں سال کے پہلے نصف میں مسافروں کی کل تعداد تھی گزشتہ برس 2119 کی اسی مدت کے مقابلے میں 60 فیصد کم رہی۔ جمعہ کے روز برطانوی حکومت نے 75 ملوں اور علاقوں سے وزٹ کرنے اور واپس جانے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی ضروری پابندیاں ختم کردی ہیں ۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے چیف ایگزیکیٹو جان ہالینڈ کے نے کہا کہ ٹریول کورویڈورز ایک بہت بڑا پہلا قدم تھا اور اب ہمیں معیشت کو دوبارہ چلانے اور جابس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مزید آگے جانے کیلئے صحت مند مسافروں کو برطانیہ اور باقی دنیا میں آزادانہ سفر کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریڈ ملکوں سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کے ایک متبادل پیسٹگ سسٹم کے پائلٹ کیلئے تیار ہیںلیکن یہ بہترہو گا کہ طیارے پر سوار ہونے سے قبل مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹنگ کیلئے کامن انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی ضرورت ہے جس کی تشکیل میں برطانوی حکومت دنیا کی قیادت کر سکتی ہے۔