باہمی مشاورت سے پی او سی آسٹریا کی تنظیم کا قیام عمل

July 15, 2020

ویانا(اکرم باجوہ)میاں طارق جاوید چیئرمین پی او سی کی سرپرستی میں ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی کو جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پی او سی چوہدری ندیم نذیر نے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےکیا ،انہوںنے کہا کہ پی او سی کے قیام کے سلسلہ میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی او سی آسٹریا کے عہدیداران کا چناؤ باہمی مشاورت سے عمل میں آیا ، عہدیداران میں صدر حاجی رانا محمد ادریس،سینئر نائب صدر محمد ریاض بلوچ، نائب صدر عاصم شہزاد، جنرل سیکرٹری عبدالستار مہر،جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم،انفارمیشن سیکرٹری رضوان، فنانس سیکرٹری سید علی شہباز کا چناؤ کیاگیا۔میاں طارق جاوید poc چیئرمین کی سرپرستی اور مشاورت سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پی او سی کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔