اسلامک گیمز کی تاریخ تبدیل

July 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس اور اولمپکس گیمز کی وجہ سے اگلے سال ہونے والے اسلامک یک جہتی گیمز کی تاریخ میں رد بدل کیا گیا ہے جس کے مطابق گیمز آئندہ برس 10سے19ستمبر تک کونیا ترکی میں ہی ہوں گے،پہلے یہ گیمز20سے 29 اگست2021میں شیڈول تھے۔