کرکٹ کرپشن، میچ فکسنگ کیخلاف بل قومی اسمبلی میں جمع

July 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اقبال محمد علی نے کھیلوں میں کرپشن ، میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے خاتمے کے لئے بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے اقبال محمد علی نے کہا کہ اسپیشل تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کی بھی تجویزدی ہے۔