آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپیں، جنرل سمیت متعدد ہلاک

July 15, 2020

آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان جھڑپیں، جنرل سمیت متعدد ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ منگل کو تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آذربائیجان کے 11فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیائی فوج کے کم از کم 100اہلکار مارے جا چکے ہیں، جسے آرمینیائی حکام مسترد کرتے ہیں۔ روس نے دونوں وسطی ایشیائی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔